تیل،سی این جی،قدرتی گیس ،ایل پی جی سے متعلق کسی بھی بے قاعدگی کیخلاف

شکایات اوگرا کے علاقائی دفتر پشاور میں درج کرائی جائیں، ترجمان

جمعہ 11 اگست 2017 19:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) آئل اینڈریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے خیبرپختونخواکے صارفین پرزوردیاہے کہ تیل،سی این جی،قدرتی گیس اورایل پی جی کے متعلق کسی بھی بے قاعدگی کیخلاف اوگراکے علاقائی دفترپشاورمیںشکایات درج کرائی جائیں ۔ترجمان اوگرانے کہاکہ پشاورمیںعلاقائی دفترکے قیام سے لیکرتاحال اوگراکے علاقائی دفترنے تیل،سی این جی،قدرتی گیس اور ایل پی جی کے متعلق مسائل کے حل میںکلیدی کرداراداکیاہے جن میںزیادہ مسائل گھریلوصارفین کے اضافی بلنگ،گیس کنکشن میںتاخیراوربلوںمیںتصحیح کے متعلق تھے۔

ترجمان نے کہاکہ کل127شکایات موصول ہوئیںجن میں77شکایات کاازالہ کیاگیاہے جبکہ50شکایات ازالے کے مراحل میںہیںاورصارفین کو3کروڑ62لاکھ7ہزارکی ریلیف فراہم کردی گی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اوگرانے کمپلینٹ ریزولوشن پروسیجر ریگولیشن2013 بھی ترتیب دیاہے تاہم تیل،سی این جی،ایل پی جی اور قدرتی گیس کے متعلق کوئی بھی شکایت مجاذاتھارٹی کے روبرو پیش کیاجاسکتاہے،شکایات کے اندراج کاطریقہ کاربمعہ انگریزی اوراردوشکایت فارم اوگراکے ویب سائٹ (www.ogra.org.pk) پرموجودہے تاہم اسکے علاوہ صارفین اوگراکے علاقائی دفترکے پتہ(جائنٹ ایگزیکٹیوڈائریکٹر اوگرا، سرحدچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری بلڈنگ،دوسری منزل،جی ٹی روڈپشاور)پربھی ارسال کرسکتے ہیں۔