پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری ، سرمایہ کاری مالیت میں مزید 56 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد کی کمی

100 انڈیکس 45600 ، 45500 ، 45400 اور 45300 کی نفسیاتی حدوں سے گر گیا ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 35.06 فیصد کم رہا

جمعہ 11 اگست 2017 19:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری ۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی اتار چڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 45600 ، 45500 ، 45400 اور 45300 کی نفسیاتی حدوں سے گر گیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں مزید 56 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد کی کمی ۔ کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 35.06 فیصد کم جبکہ 60.16 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

ملک میں سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث کاروبار کا آغاز ملے جھلے رحجان سے ہوا ۔ تاہم مقامی سرمایہ کار گروپوں کی جانب سے اپنے حصص اونے پونے داموں فروخت کرنے کے نتیجے میں مارکیٹ مندی کی نظر ہو گئی ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 350 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 345.53 پوائنٹس کمی سے 45288.49 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر 364 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 127 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ، 219 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 18 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔ جمعہ کو مجموعی طور پر 11 کروڑ 38 لاکھ 6 ہزار 570 شیئرز کا کاروبار ہوا ، جو جمعرات کے مقابلے میں 6 کروڑ 14 لاکھ 62 ہزار 610 شیئرز کم ہے ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 56 ارب 67 کروڑ 90 لاکھ 98 ہزار 757 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مارلیت گھٹ کر 94 کھرب 21 ارب 48 کروڑ 22 لاکھ 15 ہزار 554 روپے ہو گئی ۔

جمعہ کو قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے آئی سی آئی پاکستان کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت 24.08 روپے اضافے سے 1039.50 روپے اور مری پٹرولیم کے حصص کی قیمت 19.40 روپے اضافے سے 1809.41 روپے پر بند ہوئی ۔ نمایاں کمی وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت 67.30 کمی سے 2232.70 روپے جبکہ مری بریوبری کے حصص کی قیمت 35.05 روپے کمی سے 875.00 روپے ہو گئی ۔

جمعہ کو ای زی گارڈ نائن کی سرگرمیاں ایک کروڑ 85 لاکھ 75 ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی ، جس کے شیئرز کی قیمت 85 پیسے اضافے سے 16.59 روپے اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں 62 لاکھ 30 ہزار 500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ، جس کے شیئرز کی قیمت 85 پیسے اضافے سے 44.66 روپے پر بند ہوئی ۔ جمعہ کو کے ایس ای 30ا نڈیکس 240.42 پوائنٹس کمی سے 23347.57 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس 795.75 پوائنٹس کمی سے 77022.88 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 192.99 پوائنٹس کمی سے 32079.70 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

متعلقہ عنوان :