حافظ آباد ، سپورٹس ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام جشن آزادی سپورٹس فیسٹول میں بیڈ منٹن کے مقابلوں کا آغاز ہو گیا

جمعہ 11 اگست 2017 20:18

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) سپورٹس ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام جشن آزادی سپورٹس فیسٹول میں بیڈ منٹن کے مقابلوں کا آغاز ہو گیا ہے سپورٹس جمنازیم میں ہو نے والی افتتاحی تقریب کے مہمانان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ افتخار علی شاہ ،نائب صدر پاکستان یونین آف جرنلسٹس (دستور گروپ) چودھری امتیاز احمد تاج،جنرل سیکرٹری پریس کلب ہمایوں شہزاد ،چیف ایگزیکٹو نور احمد انٹرنیشنل فارم انڈسٹری جمیل مغل ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ماجد حسین ،ڈسٹرکٹ کوچ وصدر بیڈ منٹن ایسوسی ایشن ملک حامد رضاتھے۔

ان مقابلوں میں ضلع بھر کے جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے ۔اس سپورٹس فیسٹول کے انعقاد کا مقصد کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو فروغ دینا اور عوام الناس کو مثبت تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

مہمانان خصوصی نے اس طرح کی صحت مند سرگرمیوں کو نوجوان نسل کی کردار سازی کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی ذہنی ،جسمانی اور اخلاقی تربیت میں کھیل بڑا اہم کردار ادا کرتے ہیںاور ان مقابلوں میں شریک کھلاڑیوں میں جیت کا جذبہ اور سپورٹس مین میرٹ فروغ پاتے ہیں۔

مقابلوں کے فاتح کھلاڑیوں میں سپورٹس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے انعامات دئیے جائیں گے ۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ماجد حسین نے بتایا کہ جشن آزادی کی مناسبت سے سپورٹس کے رنگا رنگ مقابلوں میں کھلاڑیوں اور عوام کی بڑی تعداد کی شرکت خوش آئیند ہے اور مثبت تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :