گوجرانوالہ میں نواز شریف کے قیام کیلئے وزیر دفاع خرم دستگیر کے بہنوئی کے گھر انتظام ، دال گوشت، آلو گوشت، پائے، چڑے، بٹیرا، اچار گوشت سمیت دیگر کھانوں کا بندوبست

جمعہ 11 اگست 2017 20:38

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) گوجرانوالہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے قیام کیلئے وزیر دفاع خرم دستگیر کے بہنوئی کے گھر انتظام کیا گیا، خصوصی طور پر فرنیچر اور قالین بچھائے گئے، ڈنر میں دال گوشت، آلو گوشت، پائے، چڑے، بٹیرا، اچار گوشت سمیت دیگر کھانوں کا بندوبست کیا گیا او ر مہمانوں کی تواضع کی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو گوجرانوالہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے قیام کیلئے وزیر دفاع خرم دستگیر کے بہنوں کے گھر انتظام کیا گیا، نواز شریف کے قیام کیلئے خصوصی طور پر فرنیچر اور قالین بچھائے گئے جبکہ نواز شریف کے کھانے کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا، ڈنر میں دال گوشت، آلو گوشت، پائے، مٹن قورمہ، مٹن، چڑے، بٹیرا، اچار گوشت و دیگر کھانے شامل تھے۔