ٹریفک پلان سے متعلق موٹروے پولیس ہیلپ لائن (130)پر رابطہ کریں، ترجمان موٹروے پولیس

جمعہ 11 اگست 2017 20:40

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) موٹروے پولیس N-5 نارتھ زون کی طرف سے ریلی کے گوجرانوالہ تا لاہور جی ٹی روڈ سفر کے دوران ٹریفک ڈائیورزن پلان کا اجراء کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ مورخہ ۲۱ اگست 2017 گوجرانوالہ سے لاہور جاتے ہوئے جی ٹی روڈ پر گوجرانوالہ سے کالا شاہ کاکو تک بہت زیادہ تعداد میں چھوٹے بڑے جلوس اور ریلیاںگزرنے کا امکان ہے ۔

جس کی وجہ سے ٹریفک کا بہائو معمول سے زیادہ ہوسکتا ہے۔ ۔ لہذا عوام سے التماس ہے کہ گجرانوالہ تا لاہور جی ٹی روڈ پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ کسی قسم کی ناخوشگوار صورت حال سے بچا جا سکے۔ راولپنڈی سے گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا بہائو معمول کے مطابق ہو گااورجی ٹی روڈ ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی۔

(جاری ہے)

راولپنڈی سے لاہور اور لاہور سے راولپنڈی جانیوالی ٹریفک موٹروے کا استعمال کرے جبکہ راولپنڈی سے گوجرانوالہ تک جانے کے لیے جی ٹی روڈ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا ہے کہ کالا شاہ کاکو سے جی ٹی روڈ کی ٹریفک کو موٹروے کی جانب موڑ دیا جائے گا ۔ گوجرانوالہ جانے والی ٹریفک کو ناروواال چوک سے گوجرانوالہ کے لیے اور راولپنڈی اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو شیخوپورہ کے لیے موڑ دیا جائے گا جہاں سے وہ موٹروے جوائن کر سکیں گے ۔ ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ چن دا قلعہ بائی پاس سے ٹریفک کو گوجرانوالہ شہر میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا جن کو جی ٹی روڈ پر اعوان چوک سے گوجرانوالہ شہر میں ڈایئورٹ کر دیا جائے گا۔

ترجمان موٹروے پولیس نے روڈ یوزرز سے کہا کہ ٹریفک کو روانی کے ساتھ متبال روٹس پر رواں رکھنے کے لئے عوام موٹروے پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔ سفرشروع کرنے سے پہلے ٹریفک پلان سے متعلق موٹروے پولیس ہیلپ لائن (130)پر رابطہ کریں تاکہ سفر کے دوران کسی قسم کے ٹریفک مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مزید موٹروے پولیس افسران کو ہدایات د ی گئی ہیں کہ موٹرویز سفر کرنیوالوں کی حفاظت کیلئے تمام انتظامات احسن طریقے سے کئے جائیں تا کہ عوام اپنے آپ کومکمل طورپر محفوظ تصور کریں ۔

متعلقہ عنوان :