نواز شریف پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے مطالبے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قراردادجمع

جمعہ 11 اگست 2017 20:46

نواز شریف پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے مطالبے کیلئے پنجاب اسمبلی میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے مطالبے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی، قرار داد اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد کے متن کے مطابق نواز شریف نے سرکاری وسائل پر نکالی جانے والی ریلی میں ملک کے آئینی اداروں کی تضحیک کر رہے ہیں اورعوام کو سپریم کورٹ کے 5 معزز ججوں کے خلاف اکسا رہے ہیں جو سرا سر غیر آئینی اور توہین عدالت کے مترادف ہے، قرارداد میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخود نوٹس لینے اور آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔