لاہور: پی آئی اے کے ڈیلی ویجز ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے تنگ آ گئے

پندرہ اگست تک ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی تو تنخواہوں سے محروم ملازمین کام چھوڑ دینگے، ،خفیہ اجلاس میں فیصلہ

جمعہ 11 اگست 2017 21:03

لاہور: پی آئی اے کے ڈیلی ویجز ملازمین  تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے تنگ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) قومی ائیر لائن پی آئی اے کے ڈیلی ویجز ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے تنگ آ کر گزشتہ روز خفیہ اجلاس منعقد کیا جس میں ڈیلی ویجزکے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہونے والے خفیہ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ اگر ڈیلی ویجز ملازمین کے ٹھیکیدار محمد یونس نے پندرہ اگست تک ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی تو تنخواہوں سے محروم ملازمین کام چھوڑ دینگے اور ٹھیکیدار محمدیونس کے دفتر کا باقاعدہ گھیرائو کرینگے۔

متعلقہ عنوان :