لاہور:اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے نواز شریف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی

جمعہ 11 اگست 2017 21:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنے کے مطالبہ سے متعلق ایک قرارداد جمع کروا دی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور واپسی کے دوران جلسوں میں اپنی تقریروں کے ذریعے اداروں کی تضحیک کررہے ہیں جس کیخلاف چیف جسٹس آف پاکستان فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کرنی چاہئے سابق وزیراعظم اپنی تقریروں میں عوام کو عدلیہ اور دیگر اداروں کیخلاف اکسا رہے ہیں ۔