قمرزمان کائرہ کی نواز شریف کی ریلی میں بچے کی ہلاکت کی مذمت

جمعہ 11 اگست 2017 22:59

قمرزمان کائرہ کی نواز شریف کی ریلی میں بچے کی ہلاکت کی مذمت
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے نواز شریف کی ریلی میں بچے کی ہلاکت کی مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

نواز شریف کی ریلی میں سکیورٹی کی گاڑی کے نیچے بچے کے کچلے جانے پر دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا بے مقصد ریلی کی وجہ پہلے ہی تین دنوں سے ملک کی اہم شاہراہ پر زندگی مفلوج اور کروڑوں لوگ عذاب کا شکار ہیں مریض اسپتالوں میں بچے سکول نہیں جا پا رہے کاروبار بند اور گلیاں سیل کر دی گئیں اب تخت رائیونڈ کے بادشاہوں کا احتجاج لوگوں کے بچے نگلنا شروع ہوا ہے بچے کی ہلاکت کے ذمہ دار نااہل وزیراعظم اور ان کے چھوٹے بھائی وزیراعلی پبجاب شہباز ہیں ۔