جنوبی کوریااورامریکاکی سالانہ مشترکہ فوجی مشقیں 21 اگست سے شروع ہو جائیں گی،ترجمان پینٹاگون

ہفتہ 12 اگست 2017 12:03

جنوبی کوریااورامریکاکی سالانہ مشترکہ فوجی مشقیں 21 اگست سے شروع ہو ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) امریکا اور جزیرہ نما کوریا پر اس کے قریبی اتحادی جنوبی کوریا کے درمیان سالانہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز 21 اگست کو ہوگا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ایک ترجمان نے بتایا کہ امریکا اور جزیرہ نما کوریا پر اس کے قریبی اتحادی جنوبی کوریا نے اپنی سالانہ مشترکہ فوجی مشقوں کا جو پروگرام بنا رکھا ہے، وہ ممکنہ طور پر 21 اگست سے شروع ہو جائیں گی تاہم ترجمان نے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں اورنہ ہی یہ بتایاہے کہ یہ مشقیں کتنے دن تک جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :