11رکنی قومی ٹیم ایشین جونیئر سکوائش چمپئن شپ کیلئے 14اگست کو اردن روانہ ہو گی

چمپئن شپ 15 سے 19 اگست تک اردن میں کھیلی جائے گی

ہفتہ 12 اگست 2017 12:31

11رکنی قومی ٹیم ایشین جونیئر سکوائش چمپئن شپ کیلئے 14اگست کو اردن روانہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) 11رکنی قومی ٹیم ایشین جونیئر سکوائش چمپئن شپ کیلئے 14 اگست کو اردن روانہ ہو گی۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے حکام کے مطابق چمپئن شپ 15 سے 19 اگست تک اردن میں کھیلی جائے گی جس میں 11 جونیئر کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوںکا تربیتی کیمپ مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے اور کھلاڑیوںکو کوچ فہیم گل جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ حکام کے مطابق ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوںکا انتخاب کیا ہے اور امید رکھتے ہیں کہ چمپئن شپ میں قومی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :