بے نظیر بھٹو ائِیرپورٹ پر ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

گرفتار ملزم رشید نجی پرواز کے ذریعے دوبئی کے راستے مدینہ منورہ جانا چاہتا تھا

ہفتہ 12 اگست 2017 12:54

بے نظیر بھٹو ائِیرپورٹ پر ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ، مسافر سے 690 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی بے نظیر بھٹو ائیر پورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی-اے ایس ایف نے تلاشی کے دوران محمد رشید نامی مسافر کے سامان سے 690 گرام ہیروئن بر آمد کر لی۔مسافر نجی پرواز ای کے 613 سے دبئی کے راستے مدینہ جانے والا تھا ، ذرائع کے مطابق اے ایف ایس نے محمد رشید کو تلاشی کے بعد اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا ہی-

متعلقہ عنوان :