امریکی فورسز گوام کے تحفظ کے لیے تیار ہیں، وائٹ ہاؤس

ہفتہ 12 اگست 2017 16:54

امریکی فورسز گوام کے تحفظ کے لیے تیار ہیں، وائٹ ہاؤس
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) وائٹ ہاؤس نے کہا گیا ہے کہ امریکی فورسز بحرالکاہل کے جزیرے گوام کے تحفظ کے لیے تیار ہیں۔ اس سے قبل شمالی کوریا نے دھمکی دی تھی کہ وہ اس امریکی جزیرے کی جانب میزائل داغے گا۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گوام کے گورنر ایڈی کیلوو سے بات چیت میں انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ گوام کے رہائشیوں کے تحفظ کے لیے امریکی فورسز مکمل طور پر تیار ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف جان کیلی نے بھی گوام کے گورنر سے علیحدہ سے بات چیت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :