ڈیرہ اسماعیل خان،عید الاضحی سے تین ہفتے قبل ہی کپڑے ،جوتے ،جیولری اور دیگر اشیا مہنگی ہو گئیں، غیریب عوام پریشان

ہفتہ 12 اگست 2017 18:01

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) عید الاضحی سے تقریبا ًتین ہفتے قبل ہی کپڑے ،جوتے ،جیولری اور دیگر اشیا مہنگی ہو گئیں، حکومتی سطح اور تاجروںکی تنظیموں کی جانب سے کو ئی ایکشن نہیں لیا جا رہا جس مارکیٹ میں چلے جاووہاں ہی قیمتوں کو آ گ لگی ہو ئی ہے ،بڑوں کے کپڑے ہوں یا بچوں کے جوتے متوسط طبقے کے لئے خریدنا محال ہو گیا ہے ،منافع خور مافیا نے باہمی گٹھ جوڑ کر کے عید الاضحی سے تقریباً تین ہفتے قبل ہی کپڑوں ،جوتوں ،لیڈیز سوٹ ،جیولری سمیت متعدد اشیاکی قیمتوں میں سو فیصد اضا فہ کر کے کھلے عام عوام کو لوٹنا شروع کر دیا گیا ،منا فع خور ما فیہ نے انتہا ئی ڈھٹائی سے قیمتوں میں اضا فہ کر کے صارفین کی جیبوں کو خالی کرنا شروع کر دیا گیا جبکہ حکومتی سطح اور ما رکیٹوں کی تنظیموں کی جانب سے بھی کو ئی ایکشن نہیں لیا جا رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید سے تین ہفتے قبل ہی خریداروں نے ما رکیٹوں کا رخ کیا۔ متعدد ما رکیٹوںمیں شہریوں کی کثیر تعداد دیکھنے کو ملی ،شہریوں کی کثیر تعداد نے قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی شکایت کی۔شہریوں کا کہنا تھا کہ ہر عید پر ہمیں اشیاگزشتہ عید کی نسبت سو فیصد مہنگی ملتی ہیں ،انہوں نے کہا کہ جس مارکیٹ میں چلے جاووہاں ہی قیمتوں کو آ گ لگی ہو ئی ہے ،بڑوں کے کپڑے ہوں یا بچوں کے جوتے متوسط طبقے کے لیے خریدنا محال ہو گیا ہے۔

ما رکیٹ میں آئی شہری خاتون آمنہ ،را بیہ ،یا سمین اور ثنا نے کہا عید کے قریب آنے پر یہاں بکنے والی تمام چیزیں مہنگی ہو گئیں ہیں، انہوں نے کہا بچوں کے سوٹ جو ایک ما ہ قبل 1200روپے کا تھا اب عید کے باعث 1500روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ یہی سوٹ گزشتہ سال 800روپے میں ملتا تھا۔لیڈیز لون کے سوٹ 2000سے 3000روپے ، بچوں کی سادہ جیولری بھی 300سے 500روپے اور بچوں کے عام جوتے گزشتہ سال جو کہ600روپے میں ملتے تھے اب وہ 1300روپے تک فروخت کیے جا رہے ہیں، شہریوں کا کہنا تھا کہ ابھی تو عید میں 3ہفتے با قی ہیں لیکن ہمیں ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ عید سے 5دن پہلے ان اشیاکی قیمتوں میں مزید اضا فہ ہو جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :