کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے صوبوں میںاتفاق رائے پیدا کیا جائے گا ، سید جاوید علی شاہ

ہفتہ 12 اگست 2017 20:11

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید جاوید علی شاہ نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم پر صوبوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔وزارت سنبھالنے کے بعد پہلی بار ملتان آنے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سید جاوید علی شاہ نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ اور سندھ کے تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ پانی کے تنازع کا معاملہ اقوام متحدہ اورعالمی عدالت انصاف میں اٹھایا جائے گا۔ ہم ہر قیمت پر اپنے دریا بحال کرائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ متعدد ڈیم اسوقت زیر تعمیر ہیں اور ہمیں امید ہے کہ مستقبل قریب میں مزید بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔ سید جاوید علی شاہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے جنوبی پنجاب میں میگا پراجیکٹس شروع کئے جن میں میٹرو بس اور موٹر ویز قابل ذکر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے حلقے کی ہر یونین کونسل میں میگا پراجیکٹس کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں پر دودو کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ قبل ازیں سید جاوید علی شاہ جب وزارت سمبھالنے کے بعد پہلی بار ملتان پہنچے تو بلی والا چوک پر مسلم لیگ ن کے کارکنان اور ان کے حلقے کے لوگوں نے بھر پور استقبال کیا۔ جس کے بعد جلوس کی صورت میں وہ شجاع آباد کیلئے روانہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :