شہداء ماڈل ٹائون کو انصاف نہ ملنے پر خواتین کو قاتل حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر آنا پڑرہا ہی:ڈاکٹر زبیراے خان

ہفتہ 12 اگست 2017 20:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر زبیر اے خان نے کہا ہے کہ تین سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود شہداء ماڈل ٹائون کو انصاف نہیں مل سکا اسی لئے اب شہداء ماڈل ٹائون کے خون کا قصاص لینے کیلئے شہداء کی فیمیلیز اور خواتین کو سڑکوں پر آنا پڑ رہا ہے۔آج نااہل وزیراعظم اپنے خلاف فیصلہ آنے پر پوری ریاست کو للکار رہا ہے۔

نااہل وزیراعظم کے ماتمی جلوس نے معصوم انسانوں کی جان لے کر اپنے قاتل ہونے کی روایت برقرار رکھی ہے۔عدالت عظمیٰ کے خلاف عوام کو بھڑکاناتوہین عدالت بھی ہے اور ریاست پاکستان سے بغاوت بھی جس پر سخت کاروائی کی جانی چاہیے۔عوام سوال کرتے ہیں کہ عدالتی فیصلے کو من وعن تسلیم کرنے کے دعویدار نے اب شہرشہر جاکر کیوں رونا پیٹنا ڈالا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کیا پاکستان کی عدلیہ اتنی کمزور ہے کہ ایک شخص کے خلاف سازش کا حصہ بن کر اس کے خلاف فیصلہ دے دے۔حقیقت یہ ہے کہ ن لیگ کا جی ٹی روڈ مارچ بر ی طرح فلاپ ہوا ہے جس کا غصہ میڈیا اور ریاستی اداروں پر اتارا جارہا ہے۔مگر ان نااہل حکمرانوں کو شہداء ماڈل ٹائون کے حساب دینا ہوگا۔14 معصوم انسانوں کے قتل پر اللہ کا عذاب ان کو مزید ذلیل و رسوا کرے گا اور بالاخر پھانسی ان ما مقدر بنے گی۔انہوں نے کہا کہ 16 اگست کو شہداء ماڈل ٹائون کے خون کا حساب لینے اور جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ شائع کرنے کا مطالبہ لے کر ہزاروں خواتین مال روڈ پراحتجاج کریں گی اور دھرنا دیں گی

متعلقہ عنوان :