وزیراعظم کی ناراض لیگی رہنما سید غوث علی شاہ سے ملاقات،نوازشریف کا اہم پیغام پہنچایا ،سیاست میں فعال ہونے کی درخواست

پارٹی نے 4 سال تک مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا ،جلد دوستوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کے حوالے سے اعلان کروںگا، غوث علی شاہ

ہفتہ 12 اگست 2017 22:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہفتہ کو ڈیفنس میں ناراض لیگی رہنما سید غوث علی شاہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے غوث علی شاہ کو نوازشریف کا اہم پیغام پہنچایا اور ان سے درخواست کی کہ وہ سیاست میں فعال ہوجائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ غوث علی شاہ کا کہنا تھا کہ پارٹی نے 4 سال تک مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا اب بہت جلد دوستوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کے حوالے سے اعلان کروںگا۔