وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ کے ناراض رہنماء غوث علی شاہ کومنا لیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 12 اگست 2017 21:23

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ کے ناراض رہنماء غوث علی شاہ کومنا ..
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2017ء ) : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ کے ناراض رہنماء غوث علی شاہ کومنالیاہے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نوازشریف کی ہدایت پرپارٹی کے ناراض رہنماء غوث علی شاہ کے گھرپہنچ گئے،جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج ایک روزہ دورے پرکراچی گئے ہوئے ہیں۔

اس موقع پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ جبکہ پارٹی رہنماؤں اور ایم کیوایم رہنماؤں سمیت تاجربرادری کے وفدسے ملاقات بھی کی۔ بعد ازاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ن لیگ کے سینئررہنماء غوث علی شاہ سے ملاقات کرنے کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے۔شاہد خاقان عباسی غوث علی شاہ کی خریت دریافت کی اور سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال بھی کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ نوازشریف کاپیغام لے کرآیاہوں۔ماضی میں جوغلطیاں ہوئیں انہیں درگزرکردیں۔ غوث علی شاہ نے کہاکہ آپ چل کرمیرے گھرآئے آپ کیلئے عزت ہے۔ میاں صاحب جب اقتدارمیں تھے تواپنے پرائے کی پہچان بھول گئے تھے۔انہوں نے کہاکہ میاں صاحب سے کہہ دیں سچے اور پرانے دوست ہی برے وقت میں کام آتے ہیں۔میاں صاحب نے قدرنہیں کی سندھ کے لوگ اتنے بے قدرے نہیں۔واضح رہے ن لیگ کے سینئررہنماء غوث علی شاہ پچھلے سالوں سے پارٹی کی بعض پالیسیوں پرتحفظات کے باعث ناراض تھے۔