جمیل دہلوی کے انتقا ل پر سراج الحق ،سید منور حسن ، لیاقت بلوچ ،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، حافظ نعیم الرحمن و دیگررہنماؤ ں کا اظہار تعزیت

ہفتہ 12 اگست 2017 21:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن جمیل دہلوی کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ،سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن ،مرکزی جنرل سکریٹری لیاقت بلوچ ، امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نائب امراء مظفر احمد ہاشمی،برجیس احمد،ڈاکٹر اسامہ رضی، ڈاکٹرواسع شاکر ،مسلم پرویز ،محمد اسحاق خان ،محمد اسلام ،سیکریٹری کراچی عبد الوہاب ،ڈپٹی سیکریٹریز سیف الدین ایڈوکیٹ، راشد قریشی ،انجینئر عبد العزیز ،حافظ عبد الواحد شیخ ،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر نے اظہار تعزیت کر تے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

جمیل دہلوی مرحوم برنس روڈ کے تین بار کونسلر رہ چکے ہیں عوام میں مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ ایک بار مرحوم حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے گئے ہوئے تھے ، عوام نے برنس روڈ سے ان کو بھاری اکثریت سے کونسلر منتخب کرلیا تھا ۔