صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی4گوجر خان میں ضمنی انتخابات

سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کے صاحبزادے راجہ خرم پرویز سمیت 24امیدوار میدان میں آگئے

ہفتہ 12 اگست 2017 23:04

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی4گوجر خان میں ضمنی انتخابات کے لئے سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کے صاحبزادے راجہ خرم پرویز سمیت 24امیدوار میدان میں آگئے ہیں پیپلز پارٹی کی طرف سے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے بیٹے راجہ خرم پرویز اورمسلم لیگ ن کے شوکت بھٹی بھی میدان میں آگئے ہیں کاغذات جمع کرانے کے آخری دن ریٹرننگ افسرو ریجنل الیکشن کمشنر زبیر ندیم وڑائچ کے دفتر میں صبح سے شام تک امیدواروں کا رش رہا تمام امیدوار بڑی تعداد میں حامیوں کے ساتھ کاغذات جمع کرائے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی15اگست سی17اگست تک جاری رہے گی،کاغذات واپسی کی آخری تاریخ25اگست جبکہ26اگست کو انتخابی نشانات الاٹ کر کے حتمی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ پولنگ17ستمبر کو ہوگی،کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف مسلم لیگ ن کے امیدوار طارق عزیز بھٹی کے ساتھ گلے ملے ،امیدواروں میں راجہ خرم پرویز،شوکت بھٹی،طارق بھٹی،شاہ رخ پرویز،قاضی عبدالوقار،راجہ عبدالحفیظ،راجہ انجم،عماد الحسن قریشی،چودہری ساجد محمود،گل اخلاق حسین،امین شاہد گل،احمد عزیز بھٹی،ریاض مغل،شہزاد رضا ،ہارون کیانی اورقیصر کیانی شامل ہیں۔