جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں شہید بے نظیر بھٹو ہیومن رائٹس سنٹر فار وومن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

ہفتہ 12 اگست 2017 23:30

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں شہید بے نظیر بھٹو ہیومن رائٹس سنٹر فار وومن کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی ۔ ایم پی اے ڈاکٹر نجمہ افضل اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری محمد اشرف اور مسز شمائلہ عثمان نے بطور مہمانان اعزاز شرکت کی ۔ انچارج سنٹر کنول شہزادی ‘ سوشل ویلفیئر آفیسر صنم زہرا ‘ انچارج نگہبان سنٹر ریحانہ یاسمین ’ لاء آفیسر زاہد علی شاکر ‘ آمنہ احسان ‘ اور این جی اوز کی نمائندگان کے علاوہ بچے بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر بچوں کے مابین کوئز کا مقابلہ بھی منعقد ہوا اور ان میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ ایم پی اے ڈاکٹر نجمہ افضل نے شرکا کو وطن عزیز کے 70 واں یوم آزادی پر مبارکباد دی اور کہا کہ آزادی کی قدر کرنے والی قومیں ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ہمیں قائد اور اقبال کے خوابوں کو عملی تعبیر دینی ہے جس کے لئے ہر شعبہ میں محنت کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے تقریب کے انعقاد کو سراہا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے کہا کہ حصول پاکستان کے لئے دی گئی قربانیوں کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے شعبوں میں خلوص نیت سے محنت کرکے ملکی ترقی و خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کریں ۔ انچارج سنٹر و دیگر نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے جسکی حفاظتی ہم سب پر لازم ہے ۔ تقریب کے دوران بچوں نے ملی نغمے بھی پیش کئے ۔

متعلقہ عنوان :