دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ریاستی اداروں کو موثر تعاون کرنا ہوگا - قوم شہداءکی قربانیوں کے اعتراف میں یوم جشن آزادی بھرپور انداز میں منائے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
جنرل قمر جاوید باجوہ کی کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت ‘سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت ۔ اعلی سطحی اجلاس میں شرکت
میاں محمد ندیم اتوار 13 اگست 2017 14:33
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شہداءنے پرامن اورمستحکم پاکستان کے لئے جانیں قربان کیں، قوم شہداءکی قربانیوں کے اعتراف میں یوم جشن آزادی بھرپور انداز میں منائے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ میں آرمی چیف کے علاوہ گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزیر داخلہ، کمانڈر سدرن کمانڈر لیفٹینٹ جنرل عامر ریاض سمیت دیگر سول اور اعلیٰ فوجی افسران نے شرکت کی۔علاوہ ازیں آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کی۔آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ریاستی اداروں کو موثر تعاون کرنا ہوگا، دہشت گردی کے خلاف جنگ امن کے حصول تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ شہدا نے پرامن اور مستحکم پاکستان کے لیے جانیں دیں، قوم قربانیوں کے اعتراف میں یوم آزادی بھرپور انداز میں منائے۔اس سے قبل آرمی چیف کو سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز میں بلوچستان اور خصوصی طور پر کوئٹہ کی سیکورٹی صورت حال پر بریفنگ بھی دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
-
پی ٹی آئی نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے حکومت کے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
-
تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
-
’چیف جسٹس آف پاکستان نے سخت موقف نہیں اپنایا، تو عدلیہ کی آزادی ایک خواب بن جائے گی‘
-
حکومت کا تعلیمی نصاب میں ماحولیاتی بہتری کے مضامین شامل کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی حکومت نے نگران حکومت کی معاشی شرح نمو پر نظرثانی رپورٹ جاری کردی
-
آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمت میں 32 روپے کمی کیلئے حکومت کو فارمولہ تجویز کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.