چین اور ایتھوپیا کے درمیان دو طرفہ تجارتی مالیت5 ارب 40 کروڑ امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی

ایتھوپیا کی چین سے درآمد ات کی مالیت5 ارب10 کروڑ ، چین کیلئے برآمدی اشیاکی مالیت30 کروڑ ڈالرسے زائد رہی

اتوار 13 اگست 2017 14:51

ایتھوپیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) چین اور ایتھوپیا کے درمیان دو طرفہ تجارتی مالیت5 ارب 40 کروڑ امریکی ڈالرز تکپہنچ گئی ،یتھوپیا کی چین سے درآمد ات کی مالیت5 ارب10 کروڑ جبکہ چین کیلئے برآمدی اشیا کی کل مالیت30 کروڑ سے زائد رہی۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ایتھوپیا کی وزارت تجارت کے تحت دفتر برائے بیرونی تعلقات اور روابط کے سربراہ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ دو ہزار سولہ میں چین اور ایتھوپیا کے درمیان دو طرفہ تجارتی مالیت پانچ ارب چالیس کروڑ امریکی ڈالرز تک جا پہنچی ہے ۔

دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے معیار کی ترقی نے سن دو ہزار میں چین افریقہ تعاون فورم کے قیام سے فائدہ اٹھا یا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس فورم نے چین اور ایتھوپیا نیز چین اور براعظم افریقہ کے درمیان مساوی بات چیت اور دوستانہ تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم قائم کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایتھوپیا کی وزارت تجارت کی رپورٹ میں یہ بھِی کہا گیا ہے کہ پچھلے سا ل ایتھوپیا کی چین سے درآمد ات کی مالیت پانچ ارب دس کروڑ کے قریب رہی جبکہ چین کے لئے برآمدی اشیا کی کل مالیت تیس کروڑ سے زائد رہی ۔

ایتھوپیا کی جانب سے برآمدی اشیا زیادہ تر زرعی پیداوار اور لیتھر پر مشتمل ہے جبکہ چین سے درآمدات میں اسٹیل، الیکٹرانک مصنوعات، ٹیکسٹائل وغیرہ شامل ہیں ۔ حالیہ برسوں میں بڑی تعداد میں چینی صنعتی و کاروباری اداروں کے ایتھوپیا میں داخلے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی ترقی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :