پشاوراورگردنواح میں موسلادھاربارش،،،موسم انتہائی خوشگوار

بارش کے باعث شدیدگرمی کازورٹوٹ گیا،گرمی اورحبس سے تنگ شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

اتوار 13 اگست 2017 15:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) صوبائی دارلحکومت پشاوراورگردنواح میں موسلادھاربارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا،بارش کے باعث شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

(جاری ہے)

پشاوراورگردنواح میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھاربارش ہوئی ،بارش کے باعث شدیدگرمی کازورٹوٹ گیا،گرمی اورحبس سے تنگ شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ،پشاورمیں کئی روز شدید گرمی تھی تاہم اتوار کے دوپہر کوہونیوالے بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ۔ٖپشاورکے علاوہ صوبے کے دیگر اضلاع اورفاٹامیں بارش ہوئی اورموسم انتہائی خوشگوار ہوگیا۔۔

متعلقہ عنوان :