مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے بغیر خطہ میںامن قائم نہیں ہوسکتا ‘پاکستان، بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں‘ ذرا سی کوتاہی کسی بڑے سانحہ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے ‘چیئرمین ملی فورم ملک محمد اسلم کا بیان

اتوار 13 اگست 2017 16:10

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) چیئرمین ملی فورم ملک محمد اسلم نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے بغیر خطہ میںامن قائم نہیں ہوسکتا پاکستان، بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں۔ ذرا سی کوتاہی کسی بڑے سانحہ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے لہٰذا اقوام متحدہ کی اولین ذمہ داری ہے اور برطانیہ کا اخلاقی حق بنتا ہے کہ وہ اس بارے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوائیں۔

کشمیری آج بھی آزادی کی تڑپ سے آگے بڑ ھ رہے ہیں وہ دن دور نہیں جب کشمیر یوں کو بھی آزادی ملے گی ہندوستان کو ایک دن جبر اور قتل وغارت کو حساب دینا ہو گا ہندوستان کشمیر یوں پر مظالم بند کر ے عالمی برادری نے اگر نوٹس نہ لیا تو دنیا بہت بڑی تباہی سے بچ نہیں سکے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر سر حدی تنازع نہیں بلکہ کشمیر ی عوام کے حق خودارادیت کا تسلیم شدہ مسئلہ ہے جسے ہندوستان خود ہی جنر ل اسمبلی میں لیکر گیا تھا آج سترسال سے زائد کا عر صہ گزر نے کے باوجود ان قراردادوں پر عمل نہیں کر رہاعالمی بر ادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہندوستان کو اپنی ہی پیش کی گئی قراردادوں پر عمل کا پابند بنائے اور عالمی برادری کشمیر یوں کی جہدوجہدکو تسلیم کر ے اور ہندوستان پر دبائو بڑھائے تاکہ ہندوستان کشمیر کو آزاد کر ے تاکہ کشمیر یوں کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت مل سکے جس کیلئے کشمیر نصف صدی سے زائد عر صہ سے بر سر پیکار ہیں اور لاکھوں عورتوں بچوں بوڑھوں اور نوجوانوں نے قر بانیاں دیکر تاریخ رقم کی ہوئی ہے لیکن ایک دن آئے گا کہ شہیدوں کا خون رنگ لائے گا انہوں نے مزید کہا کشمیر ایک سلگتی ہو ئی چنگاری ہے اس کو حل نہ کیا گیا تو جنوبی ایشیا کسی بھی وقت کسی بڑے حادثہ کا شکار ہو سکتا ہے کیونکہ یہ ایک ایسی جہدجہد ہے جس کے پیچھے ریاست جموں و کشمیر کے غیور اور بہادر عوام اپنے مادر وطن کو آزاد کرانے کیلئے عظیم جہدوجہد میں مصروف عمل ہیں اس عظیم جہدوجہد کے نتیجہ میں نوجوان عورتوں بچوں بوڑھوں کی لازوال قر بانیاں شامل ہیں جسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔