جمہو ریت او ر پار لیمنٹ کی بالادستی کیلئے رضا ربانی اور نوازشر یف کی سوچ ایک ہے‘ سینیٹر مشاہد اللہ خان

دونوں جمہو ریت اور ملک کی بات کر رہے ہیں ‘نوازشر یف (ن) لیگ کی قیادت کر رہے ہیں انکے کسی عہدے کی ضرورت نہیں ‘نوازشر یف کو نااہل کر نیوالوں نے ملک وقوم کیساتھ زیادتی کی ہے ‘عوام نوازشر یف کی نااہلی کے سپر یم کورٹ کے فیصلے سے خوش نہیں‘عوام کے منتخب وزیر اعظم کو کس بات کی سزا دی گئی ہے ‘میں نے بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو کے بھی جلسے دیکھے ہیں مگر نوازشر یف جیسی کامیاب ریلی آج تک نہیں دیکھی کیونکہ عوام نوازشر یف کیساتھ ہیں‘میڈیا سے گفتگو

اتوار 13 اگست 2017 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ جمہو ریت او ر پار لیمنٹ کی بالادستی کیلئے رضا ربانی اور نوازشر یف کی سوچ ایک ہے‘دونوں جمہو ریت اور ملک کی بات کر رہے ہیں ‘نوازشر یف (ن) لیگ کی قیادت کر رہے ہیں انکے کسی عہدے کی ضرورت نہیں ‘نوازشر یف کو نااہل کر نیوالوں نے ملک وقوم کیساتھ زیادتی کی ہے ‘عوام نوازشر یف کی نااہلی کے سپر یم کورٹ کے فیصلے سے خوش نہیں‘عوام کے منتخب وزیر اعظم کو کس بات کی سزا دی گئی ہے ‘میں نے بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو کے بھی جلسے دیکھے ہیں مگر نوازشر یف جیسی کامیاب ریلی آج تک نہیں دیکھی کیونکہ عوام نوازشر یف کیساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز لاہور میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ جب نوازشر یف اقتدار میں آئے تو ملک میں لوڈشیڈ نگ کے ساتھ دہشت گردی اور کراچی میں امن بھی تباہ تھا مگر نوازشر یف نے اقتدار میں آنے کے بعد کراچی کو امن کا گہوار ہ بنا دیا ہے اور بلو چستان سمیت پورے ملک میں پاکستان کا قومی پر چم لہرا رہا ہے اور ملکی حالات ماضی کے مقابلے میں آج بہت اچھے ہیںا ور ملک ہر لحاظ سے ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہیں ان حالات میں نوازشر یف کو انکے عہدے سے ہٹا کرملک اور قوم کے ساتھ زیادتی کی گئی ۔