17سال بعد رواں سال پارلیمنٹ ہاؤس میں جشن آزادی منایا جائے گا، رضا ربانی

اداروں کو آئین وقانون کی پاسداری کرنی چاہیے،آئین میں ترامیم کی کوئی بات نہیں کی،سیاسی جماعتوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ آئین کے آرٹیکل 62،63میں تبدیلی چاہتے ہیں یا نہیں۔ چیئرمین سینیٹ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 اگست 2017 17:49

17سال بعد رواں سال پارلیمنٹ ہاؤس میں جشن آزادی منایا جائے گا، رضا ربانی
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2017ء ) : چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہاہے کہ آئین میں ترامیم کی کوئی بات نہیں کی،اداروں کوآئین وقانون کی پاسداری کرنی چاہیے،سیاسی جماعتوں نے فیصلہ کرناہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل 62،63میں تبدیلی چاہتے ہیں یانہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے آج یہاں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ادارو ں کے درمیان تصادم پیدا نہیں ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

اداروں کو آئین وقانون کی پاسداری کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے آئین و قانون کے مطابق کیے جارہے ہیں۔ تاہم آئین میں تبدیلی کی بات نہیں کی۔ سیاسی جماعتوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل 62 ،63 میں تبدیلی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 17سال بعد ااج پارلیمنٹ ہاؤس میں جشن آزادی منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کا تحفظ تمام اداروں کی ذمہ داری ہے۔