لاہور، گرمی کی شدت اور حبس میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ

اتوار 13 اگست 2017 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) صوبائی دارالحکومت لاہورمیں گرمی کی شدت بڑھنے اور حبس میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور شہر میں 8 سے 10گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ابتایاگیا ہے کہ گرمی کی شدت میںاضافے کے ساتھ ہی بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا ہے لیکن لیسکو کی جانب سے طلب و رسد میں کمی کے باعث شہرمیں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کر دیا گیا ہے لوڈشیڈنگ میں اضافے کے باعث شہرمیں 8 سے 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے لوڈشیڈنگ کے باعث شدید گرمی کے موسم میں شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور حکومت کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :