ڈینگی وائرس کے باعث تہکال میں پی آئی اے کے ملازم کے بیٹے سمیت چودہ نئے مریضوںکو کے ٹی ایچ میں داخل کر دیاگیا

اتوار 13 اگست 2017 19:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) ڈینگی وائرس کے باعث تہکال میں پی آئی اے کے ملازم کے بیٹے سمیت چودہ نئے مریضوںکو کے ٹی ایچ میں داخل کر دیاگیا ہے ڈینگی وائرس کے باعث تہکال سے تعلق رکھنے والے ڈھائی ہزار سے زائد مریضوںکوہسپتالوں میں داخل کیا جا چکا ہے اور 359مریضوں کی سکرننگ میں وائرس کی تصدیق کی جا چکی ہیں تہکال میں ڈینگی وائرس کے باعث شدید ترین خو ف وہراس بھی پھیل چکا ہے اورعلاقے سے نقل مکانی کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے اور اب تک تہکال سے غیر سرکاری اعداد و شمارکے مطابق کئی خاندان منتقل ہو چکے ہیں ڈینگی وائرس کے باعث تہکال اوراس کے گردنواح کے علاقوںکو حساس ترین قرار دیا جا چکا ہے غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سات افراد ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک مریض ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہوا ہے

متعلقہ عنوان :