راولاکوٹ،نوجوان کے مبینہ قاتل نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا

اتوار 13 اگست 2017 19:40

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) جے کے ایل ایف بلجیم کے رہنما انشاد خان کے جواں سال بیٹے علی انشاد کے قتل میں ملوث مبینہ قاتل آصف دل نے خود کو پولیس حکام کے حوالے کردیا ۔ بلجیم پلٹ علی انشاد کی تین روز قبل درخت سے باندھی لاش برآمد ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

ورثاء کا موقف ہے کہ آصف دل نامی ملزم اُن کے بیٹے کو بلیک میل کر کے پیسے بٹورتا تھا اور چند روز قبل دونوں کے درمیان جھگڑا بھی ہوا تھا ۔

تھانے میں آصف دل نے صلح سے انکار کر کے بدلہ لینے کا دعویٰ کر کے موقع سے فراری اختیار کر لی تھی ۔ اس واقع کے دوسرے روز علی انشاد کی لاش ملی تھی ورثاء کے احتجاج پر آصف دل نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ گرفتاری دینے والے نوجوان کے ورثاء کا کہنا ہے کہ اُن کے بیٹے کا علی انشاد سے تنا زعہ ضرور تھا لیکن علی انشاد کے قتل میں وہ ملوث نہیں ۔

متعلقہ عنوان :