پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کا انڈر16 اور انڈر18 ہاکی چیمپئن شپ 16 اگست کو کرانے کا اعلان

اتوار 13 اگست 2017 19:50

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سلوگن ’’ہاکی فار آل‘‘ کے تحت پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے انڈر16 اور انڈر18 ہاکی چیمپئن شپ 16اگست کو کرانے کا اعلان کیاہے اور پنجاب بھر کے ریجنل چیئر مینز کو دونوں ٹیموں کی سلیکشن کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ساہیوال ریجن کے چیئر مین قمر ضیاء ( اولمپئن ) نے کل15اگست کو سپورٹس ہاکی کلب ساہیوال میں ٹرائلز کا اعلان کرکے انوارالحق چیئرمین ‘ شہزادہ عالمگیر ‘محمد ہارون بٹ ‘ارشد چشتی پاکپتن اور جاوید اختر پاشا اوکاڑہ پر مشتمل سلیکشن کمیٹی تشکیل دی ۔

محمد ہارون بٹ نے بتایاہے کہ ان ٹرائلز کا مقصد ساہیوال کی بہترین انڈر 16اورانڈر 18ٹیموںکا انتخاب عمل میںلانا ہے جو 16اگست سے انٹر ریجن مقابلوںکے لئے لاہور روانہ ہونگی۔ انہوںنے کھلاڑیوںسے کہا ہے کہ وہ اپنی عمرکا ثبوت ساتھ لائیں تاکہ موقع پر کسی کھلاڑی کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :