یوم آزادی پاکستان کے ساتھ تجدید عہد وفا کا دن ہے، فردوس عاشق اعوان

اتوار 13 اگست 2017 21:01

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) آج کا دن بانیان پاکستان اور شہدائے پاکستان کے ساتھ تجدید عہد وفا کا دن ہے اور وہ لوگ جنہوں نے بے پناہ مشکلات اور قربانیوں کے بعد آگ اور خود کا سمندر پار کیا اور اپنی آنے والی نسلوں کو ایک آزاد اسلامی ریاست پاکستان کا سبز ہلالی پرچم دیا جو ان کے وقار تحفظ خود مختاری اور آزادی کی علامت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کیا اور کہا کہ آج ہمیں اس لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے جس لگن اور کٹمنٹ سے بانیان پاکستان نے کام کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی کاوشوں سے سوامی جی اپنے آشرم میں چلے گئے اب انہیں اڈیالہ شفٹ کرنا ہے جس کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اور پاکستان کی22کروڑ عوام میں1947ء والا جذبہ پایا جاتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پاکستان سے کرپٹ مافیا کا خاتمہ کے لئے جدوجہد کرنی ہے اور اسے حقیقی معنوں میں قائد و اقبال کا پاکستان بنانا ہے جس کے لئے بے شمار قربانیاں دی گئی ہیں ۔