وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری اوروفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں کوئٹہ بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

اتوار 13 اگست 2017 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری اوروفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں کوئٹہ بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی ،رکن صوبائی اسمبلی میرعاصم کردگیلواورآئی جی پولیس احسن محبو ب بھی اس موقع پر موجودتھے،وزیراعلیٰ اوروفاقی وزیرداخلہ فرداً فرداً تمام زخمیوں سے ملے اوراُنکی خیریت دریافت کی،انہوں نے دہشت گردی کی جنگ میں پاک فوج اوردیگر سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے زخمیوں کے عزم وحوصلے کی تعریف کی اوراُن کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا،انہوں نے کہاکہ اس وقت تمام قوم کی دُعائیں اورنیک تمنائیں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں جو دہشت گردی کی جنگ لڑ رہی ہیں ،انہوں نے اس یقین کا اظہارکیا کہ انشاء اللہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ہم فتح یاب ہونگے اورجلد ملک میں مکمل امن قائم ہوگا۔