پی آئی اے کی پرواز میں مومنہ مستحسن کے گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 اگست 2017 11:34

پی آئی اے کی پرواز میں مومنہ مستحسن کے گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اگست 2017ء) : قومی ائیر لائن کی پرواز میں پاکستان کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کے گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی۔ پاکستان کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کی قومی ائیر لائن نے اپنے مساسفروں کو ایک زبردست سر پرائز دیا۔ پاکستان کی قومی ائیر لائن نے پہلی مرتبہ کسی گلوکار کو طیارے میں گانا گانے اور اپنے مسافروں کو محظوظ کرنے کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

دوران پرواز کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والی نوجوان گلوکارہ مومنہ مستحسن نے سبز و سفید کپڑوں میں گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ تو مسافر پہلے تو چونکے لیکن پھر جھُوم اُٹھے۔ مومنہ مستحسن نے پاکستان کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ''دل دل پاکستان'' گایا، اس موقع پر انہوں نے پاکستانی پرچم کے رنگ کا لباس پہن رکھا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔ اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :