صومالیہ کے مسلمان باغی لیڈر نے الشباب چھوڑ دی،حکومتی صف میں شامل

مختار روبو ابومنصور کوبہت جلد موغادیشو پہنچایا جا رہا ہے، فوجی افسر کرنل نور محمد کی گفتگو

پیر 14 اگست 2017 12:54

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2017ء) انتہا پسند گروپ الشباب کے ایک اہم لیڈر مختار روبو ابومنصور نے جہادی تنظیم سے تعلقات منقطع کر لیے اورحکومتی حلقے میں شامل ہوگئے،عدم استحکام کے شکار افریقی ملک صومالیہ کے ایک فوجی افسر کرنل نور محمد نے غیرملکی نیوز ایجنسی کو ٹیلی فون پر بتایا کہ انتہا پسند گروپ الشباب کے ایک اہم لیڈر مختار روبو ابومنصور نے جہادی تنظیم سے تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

فوجی افسر کے مطابق الشباب سے منحرف ہونے کے بعد ابو منصور اب حکومتی حلقے میں شامل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے صومالیہ کے علاقے ھٴْودور میں الشباب سے قطع تعلقی کا فیصلہ کیا ہے۔ صومالی فوج کے افسر کے مطابق انہیں بہت جلد موغادیشو پہنچایا جا رہا ہے۔ الشباب کے سابق لیڈر پر امریکا نے پانچ ملین کا انعام رکھا ہوا تھا۔ امریکا نے دو ماہ قبل اس انعام کو موقوف کر دیا تھا

متعلقہ عنوان :