جمہوریت کے استحکام میں پارلیمان کا کلیدی کردار ہے،,چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی

یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میںپارلیمنٹ ہاؤس میں پروقار تقریب کا انعقاد چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یادگارِ جمہوریت پر پھول چڑھائے

پیر 14 اگست 2017 12:54

جمہوریت کے استحکام میں پارلیمان کا کلیدی کردار ہے،,چیئرمین سینیٹ میاں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2017ء) یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پیر کوپارلیمنٹ ہاؤس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یادگارِ جمہوریت پر پھول چڑھائے۔ اس موقع پرسیکرٹری سینٹ امجد پرویز ملک کے علاوہ قومی اسمبلی اور سینٹ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ آئین کے تحفظ اور پاسداری کے لیے قوم کو متحد ہونا پڑے گا۔ پارلیمان عوامی امنگوں کی ترجمان ہے اور جمہوریت کے استحکام میں پارلیمان کا کلیدی کردار ہے۔ 70ویں یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں یادگارِ جمہوریت پر پھول چڑھانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ نے کہا کہ آج تجدید عہدکا دن ہے اور وفاق کو مضبوط بناکر ملک کو عظیم بنانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس عہد کی تجدید بھی کرنا ہوگی کہ آئینی اداروں کو ان کے صحیح حقوق دیئے جائیں اور تصادم کا راستہ اختیار کیے بغیر ملک کو ترقی اور خوشحالی پر گامزن کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تاریخ کے اس موڑ پر کھڑے ہیں۔ جس میں ہمیں اداروں کے مابین تصادم سے بچنا ہوگا اگر آج بھی ہمیں دانشمندانہ فیصلہ نہ کیے تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ہمیں قائد اعظم کے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ملکر کام کرنا ہوگا جس کا تصور قائد اعظم محمد علی جناح نے اگست 1947کی تقریر میں واضح طور پر دیا تھا ۔