آگ اور خون سے گزر کر پاکستان بنا‘

پاکستان کے جھنڈے کی مہر کشمیریوں کے دلوں پر ثبت ہے‘ مسعود خان

پیر 14 اگست 2017 14:17

آگ اور خون سے گزر کر پاکستان بنا‘
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اگست2017ء) صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا کہ آگ اور خون سے گزر کر پاکستان بنا‘ پاکستان کے جھنڈے کی مہر کشمیریوں کے دلوں پر ثبت ہے‘ کشمیری عوام نے اپنے لہو کی قربانی دیکر لازوال داستانیں رقم کی ہیں‘ الحاق پاکستان ہمارا جزو ایمان ہے‘ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

پیر کو یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ آگ اور خون سے گزر کر پاکستان بنا۔ کبھی دشمن نے روکا کبھی دوست آڑے آئے لیکن پاکستان آگے بڑھتا رہا۔ پاکستان کے جھنڈے کی مہر کشمیریوں کے دلوں پر ثبت ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھی عوام پاکستانی پرچم لہرا کر عقیدت کا ثبوت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے لہو کی قربانی د یکر لازوال داستانیں رقم کیں۔ مقبوضہ کشمیر کی عوام کی ثابت قدمی ان کے بلند حوصلوں کی دلیل ہے۔ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ الحاق پاکستان ہمارا جزو ایمان ہے۔