وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کے موقع پر قوم کومبارکباد

ملک میں تعمیر و ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کے لئے امن و استحکام لازم و ملزوم ہے ،ْ احسن اقبال

پیر 14 اگست 2017 14:44

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کے موقع پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کے موقع پر قوم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نامساعد حالات کے باوجود پاکستانیوں نے خود کو ہر شعبہ میں منوایا ہے ۔ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود پاکستانیوں نے خود کو ہر شعبہ میں منوایا ہے انہوںنے کہاکہ ہمارا نصب العین ہے کہ پاکستان 2025 تک دنیا کی 25 صف اول معیشتوں میں شمار ہو۔

انہوںنے کہاکہ ملک میں تعمیر و ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کے لئے امن و استحکام لازم و ملزوم ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آج کا دن عہد کا دن ہے ،ْ ہم نے آج تہیہ کرنا ہے کہ بحیثیت قوم ہم ملک کی سلامتی اور ترقی کیلئے قائداعظم رحمتہ اللہ علیہ کے بتائے ہوئے رہنما اصولوں کے مطابق پاکستان کو فلاحی ، ترقی یافتہ اور حقیقی جمہوری ریاست اور امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ آج ہم یہ بھی عہد کریں کہ ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات کا اتحاد اور یکجہتی سے مقابلہ کریں گے انہوںنے کہاکہ دہشت گردی اور انتہاہ پسندی کے ناسور کو مٹا کر ہم نے محبت اور بھائی چارہ کو قائم کرنا ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی تعمیر کے لئے زیادہ محنت ، دیانتداری ، اور لگن کو اپنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :