دنیا بھر میں پاکستان کا 70وا ں یوم آزادی جو ش و خروش سے منا یا گیا

لند ن ، نئی دہلی، کا بل سمیت دنیا بھر میں پا کستا نی سفا رتخا نو ں میں تقریبا ت کا انعقاد اور پر چم کشا ئی اقوام متحدہ میں بھی پہلی با ر پاکستان کی یوم آزادی کا جشن منا یا گیا

پیر 14 اگست 2017 14:51

دنیا بھر میں پاکستان کا 70وا ں یوم آزادی جو ش و خروش سے منا یا گیا
اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2017ء) دنیا بھر میں پاکستان کا 70وا ں یوم آزادی جوش و خروش کے ساتھ منا یا گیا ، افغا نستا ن ، بھا رت ، بر طا نیہ سمیت کئی مما لک میں پا کستا نیو ں نے جشن آ زا دی کی تقریبا ت کا انعقاد کیا جبکہ سفا رتخا نو ں میں خصو صی تقریبا ت منعقد کی گئیں جن میں یوم آذادی کی خو شی میں کیک کا ٹنے کے علا وہ پر چم کشا ئی بھی کی گئی ،بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں پاکستا نی ہائی کمیشن میں پاکستان کے 70ویں یوم آزاد ی کا جشن منا یا گیا ا س حوالے سے پاکستانی ہائی کمیشن کے سبز ہ زار میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں بھارت میںتعینا ت قا ئم مقام پاکستانی ہائی کمشنر سید حیدر شاہ نے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی پرچم کشائی کی اس موقعہ پر قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنر سید حیدر شاہ نے صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے دیا جانے والا پیغام پڑھ کر سنایا اس موقع پر پاکستانی ھائی کمیشن سکول میں زیر تعلیم طلبہ اما ن سرور نے تقریر کیجبکہ دیگر طا لبا ت نے جشن آزادی کے حوالے سے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیئے قائم مقام پاکستانی ھائی کمیشن کی اہلیہ پلوشہ حیدر نے سکول کے اساتذہ اور بچوں میں تحائف اور انعامات بھی تقسیم کیئے تقریب کے آخر میں پاکستانی ھائی کمیشن کی اہلیہ نے پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کا کیک بھی کا ٹا اسی طر ح امریکہ،جاپان،چین ،سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک کے پاکستانی سفارت خانوں میں بھی پاکستان کا 70ویں یوم آزادی قومی جذبے اور ملی جوش و خروش کے ساتھ منا یا گیا اور اس حوالے سے مختلف تقر یبات کا انعقاد کیا گیا اقوام متحدہ میں پاکستان کی یوم آزادی کا جشن پہلی با ر منایا گیا اقوام متحدہ میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب میں 200 سے زائد ممالک کے نمائندے شریک ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب اقوام متحدہ میں پاکستان کے یوم آذادی کا جشن منایا گیا۔

(جاری ہے)

ملیحہ لودھی نے کہا کہ جشن آزادی کی تقریب کا پیغام دنیا میں امن اور خوشحالی ہے کویت میں پاکستانی سفارت خانے میں بھی یوم آزادی کی تقریب ہوئی جس میں پاکستانی سفیر غلام دستگیر نے پر چم کشائی کی انڈونیشیا کے دارلحکومت جکارتہ میں پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں پاکستانی سفیر عاقل ندیم نے سبز ہلالی پرچم کی پرچم کشائی کی افغانستا ن کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانے میں بھی جشن آزادی کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا کابل میں تعنیا ت پاکستانی سفیر نے سبز ہلالی پرچم کی پر چم کشائی کی اس موقع پر پاکستانی سفیر نے صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستا ن کا پیغام پڑ ھ کر سنایا تقریب کے مہمان خصوصی گورنر خیبر پختون خواہ اقبال ظفر جھگڑ ا تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل مراحل سے نکل آیا ہے پاکستان نے گزشتہ 20سال سے مختلف چیلجنز کا سامنا کیا ہے آ ج اللہ کے فضل و کر م سے پاکستان سے 80فیص د دہشتگردی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے دریں اثنا ء سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ریا ستو ں میں بھی تقریبا ت کا انعقاد کیا گیا

متعلقہ عنوان :