11رکنی قومی ٹیم ایشین جونیئر سکوائش چیمپن شپ میں شرکت کے لئے اردن روانہ ہو گئی

پیر 14 اگست 2017 14:58

11رکنی قومی ٹیم ایشین جونیئر سکوائش چیمپن شپ  میں شرکت کے لئے اردن روانہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2017ء) 11رکنی قومی ٹیم ایشین جونیئر سکوائش چیمپن شپ میں شرکت کے لئے پیر کو اردن روانہ ہو گئی۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے حکام کے مطابق چیمپئن شپ 15 سے 19 اگست تک اردن میں کھیلی جائے گی جس میں 11 جونیئر کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوںنے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کی ہے اور کھلاڑیوںکو کوچ فہیم گل نے جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دی ہے جس سے عمدہ کارکردگی کی توقع ہے۔ حکام کے مطابق ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوںکا انتخاب کیا گیاہے اور امید رکھتے ہیں کہ چیمپین شپ میں قومی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :