مستحکم پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے انتہائی اہم ہے، پاکستان میں امن،استحکام، ترقی اورخوشحالی کے لیے دعا گو ہیں، مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جاری رکھنے تک بھارت کو یوم آزادی منا نے کا حق نہیں،حریت رہنما سید علی گیلانی کا بیان

پیر 14 اگست 2017 16:00

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اگست2017ء) حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ مستحکم پاکستان کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے انتہائی اہم ہے، پاکستان میں امن،استحکام، ترقی اورخوشحالی کے لیے دعا گو ہیں، مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جاری رکھنے تک بھارت کو یوم آزادی منا نے کا حق نہیں۔حریت رہنما سید علی گیلانی نے پاکستان کے یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میںکہا کہ پاکستان میں امن،استحکام، ترقی اورخوشحالی کے لیے دعا گو ہیں جب کہ 1947 سے اخلاقی، سیاسی اور سفارتی تعاون پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔سید علی گیلانی نے کہا کہ مستحکم پاکستان کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جاری رکھنے تک بھارت کو یوم آزادی منا نے کا حق نہیں۔واضح رہے کہ(آج) بھارت کے یوم آزادی پر کشمیری رہنماں نے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔