نئی دہلی، پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی تقریب،کیک کاٹا گیا

پاکستان بھارت سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے،قائم مقام ہائی کمشنر حیدر شاہ کی گفتگو

پیر 14 اگست 2017 16:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2017ء) نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ قائم مقام ہائی کمشنر سید حیدر شاہ نے پرچم کشائی کی اور وزیر اعظم اور صدر ممنون حسین کا پیغام پڑھ کر سنایا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کیے اور تقاریر کیں۔ قائم مقام ہائی کمشنر کی اہلیہ ایمان سرور نے بچوں اور شرکا میں تحائف تقسیم کیے۔اس موقع پر پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ قائم مقام ہائی کمشنر سید حیدر شاہ نے کہا کہ پاکستان بھارت سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

متعلقہ عنوان :