شریف برادران بادشاہوں جیسی ذہنیت کے حامل خادمانِ اعلیٰ ہیں: عزیز الرحمن چن

پیر 14 اگست 2017 16:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے دور میں ہمیشہ پارلیمنٹ کمزور ہوئی کڑے وقت میں پارلیمنٹ کی بیساکھیاں ڈھونڈلنے والے نواز شریف نے پارلیمنٹ کو کمزور کر کے عوام کو سخت مایوس کیا ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شریف برادران بادشاہوں جیسی ذہنیت کے حامل خادمانِ اعلیٰ ہیں وہ ایوان میں اراکین کے ساتھ بیٹھنا تو کجا اپنی جماعت کے اراکین کے ساتھ بھی بیٹھنا پسند نہیں کرتے یہ ہی وجہ ہے کہ اسمبلیوں میں وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کے ساتھ ساتھ وزراء کی بھی عدم شرکت کی وجہ سے غیر آباد ہوتی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کو سپریم کہنے والوں کا ایوان میں جھوٹ بول کر پارلیمنٹ کا مذاق اُڑایا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے یہ جماعت اپنی ساکھ کھو بیٹھی ہے۔ نواز شریف کی نااہلی کے بعد شریف خاندان ملک میں محاز آرائی پر اُتر آیا ہے جو کہ اُن کا پرانا وطیرہ ہے محاز آرائی کی سیاست مسلم لیگ ن کا پرانا ہتھیار ہے جس کا نہ صرف ملک و قوم کو بالکہ شریف خاندان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ لیکن شریف برادران ماضی کی غلطیوں سے کچھ سیکھنے کو تیار نہیں۔

متعلقہ عنوان :