پاکستان مسلم لیگ (ق) کے زیر اہتمام جشن آ ذادی کی تقریب کا انعقاد

نواز شریف کے اقتدار چھوڑنے کے بعد پاکستان کی قوم نے حقیقی معنی میں آزادی کی سانس لی،چوہدری شجاعت

پیر 14 اگست 2017 16:28

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے زیر اہتمام جشن آ ذادی کی تقریب کا انعقاد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے زیر اہتمام ڈیوس روڈ پر واقع مسلم لیگ ہائوس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پرچم لہرا کر تقریب کا افتتاح کیا ق لیگ کے زیر اہتمام ہونے والی اس تقریب میں سینیٹر کامل علی آغا،پارٹی رہنماء میاں منیر،پرویز الٰہی سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی جس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین،چوہدری ظہیر الدین اور کامل علی آغانے کہا کہ ملک سے کرپشن سے نجات کے بعد پوری قوم پہلی مرتبہ یوم آزادی منا رہی ہے عدلیہ سے انہیں انصاف کی توقع ہے اور پاکستان مسلم لیگ ق انصاف کرنے والوں کے ساتھ کھڑی ہے مقررین نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف مسلسل قوم سے یہ پوچھتے رہے ہیں کہ انہیں بتایا جائے کہ ان کا قصور کیا تھا لیکن جب ان سے پوچھا جاتا رہا کہ اپنے اوپر عائد الزامات کے حوالے سے ثبوت لائے جائیں تو وہ ایک ثبوت بھی عدالت میں پیش نہ کر سکے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے اقتدار چھوڑنے کے بعد پاکستان کی قوم نے حقیقی معنی میں آزادی کی سانس لی ہے آج کے بعد پاکستان حقیقی معنوں میں ایک آزاد ملک ہو گا جس میں ترقی کا بول بالا ہوگا۔