نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس این فائیو سنٹرل نے یوم آزادی روڈ یوزرز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے منایا

پیر 14 اگست 2017 17:06

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2017ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس این فا ئیو سنٹر ل نے ملی و قومی جوش و جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوم آزادی روڈ یوزرز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے منایا جس کے لیے لاہور سے رحیم یار خان تک خصوصی انتظامات کیے گئے۔ موٹر وے پولیس نے زونل کما نڈر، ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ کی زیر نگرانی یوم آزادی کے دن لاہور سے رحیم یار خان تک مختلف مقامات پر یوم آزادی کے حوالے سے کیمپ لگائے ،جن میں روڈ یوزر میں قومی پرچم جھنڈیاں ، پھول، آزادی سلوگن والے مختلف بیجز اور سٹکر وغیرہ تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کوٹافیاں اور چاکلیٹ دی گئیں۔

قومی شاہراہ پر قومی پرچم اور روڈ سیفٹی بینر ز لگائے گئے۔ قبل ازیں لائن ہیڈ کوارٹر لاہور میں قومی پرچم لہرانے کی ایک پر وقار تقریب ہوئی جس میں ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے اس مو قع پر پر چم کشائی کی اور افسران و ملازمان نے قومی پرچم کو سلامی دی۔

(جاری ہے)

اس قومی دن کے موقع پر وطن عزیز اور موٹر وے پولیس کے شہدا کے لیے خصوصی طور پر دعا مانگی گئی اور ان کے ورثاء کو پھول اور دیگر تحائف دیے گئے۔

زونل کمانڈر ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ اور ڈی ایس پی عارف خان اور منصور جاوید نے یوم آزادی کے حوالے سے قائم کیے گئے کیمپس کا دورہ کیا جس میں مراکہ بیٹ میں مو ٹروے پولیس کی طرف سے واک کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء کی کثیر تعداد سمیت سول سو سا ئٹی کے افراد نے شر کت کی جہاں پرپاکستان زندہ باد کے نعر ے لگائے۔ مو ٹروے پولیس نے تھیم پارک لاہو ر میں بھی سکول کے بچوںو اساتذہ کے ساتھ جشن آزادی کی خو شیاں منا ئیںاور ملی نغمے گا ئے گئے ، ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے موبائل ایجوکیشن یونٹ اور دیگر پٹرول آفیسران کے ساتھ مل کر روڈ یوزرز میں قومی پر چم ، پھول ، روڈ سیفٹی اور قومی دن کے پیغامات والے پمفلٹ اور اسٹِکر وغیرہ تقسیم کرتے ہوئے اُنکو جشن آزادی کی مبارک باد دی۔

ڈیوٹی پر مامور افسران کو زونل کمانڈر ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ کی طرف سے اس قومی دن کے حوالے سے ہدایت کی گئی کہ وہ روڈ یوزرز کی زیادہ سے زیادہ مدد پر توجہ دیں اور قومی شاہرات کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے تندہی سے قومی خدمت سر انجام دیں۔

متعلقہ عنوان :