حریت کانفرنس کاشوپیاں میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت

بھارت ضد اور ہٹ دھرمی ترک کرکے کشمیریوں کو اپنا پیدائشی اور بنیادی حق دے

پیر 14 اگست 2017 18:29

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2017ء) مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس نے شوپیان میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ عظیم اور مقدس مقصد کے لیے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے یہ سرفروش کشمیری قوم پر آزادی کا مشن ہر قیمت پر جاری رکھنے کی ذمہ داری ڈال دیتے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارتی فوج آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ جیسے کالے قانون کی آڑ میں کشمیریوں کا قتلِ عام کررہی ہے تاکہ بھارت کے ظلم و بربریت کے خلاف کوئی آواز اٹھانے والا نہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ترجمان نے کہاکہ کشمیری عوام اپنے بنیادی حق، حق خود ارادیت کا مطالبہ کرتے ہیں جس کا وعدہ بھارت نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ان کے ساتھ کیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس متنازعہ خطے میں خون خرابہ ہورہا ہے۔ حریت ترجمان نے کہاکہ کشمیری ایک پُرامن قوم ہے لیکن بھارت نے یہاں کے نوجوانوں کو دیوار کے ساتھ لگادیا ہے جس کے نتیجے میںنوجوانوں نے بندوق کا راستہ اختیار کیا ہے۔

کشمیری نوجوانوں نے قربانیوں کی ایک تاریخ رقم کی ہے اوریہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ ترجمان نے بھارت پر زوردیا کہ وہ ضد اور ہٹ دھرمی ترک کرکے کشمیریوں کو اپنا پیدائشی اور بنیادی حق دے تاکہ جنوبی ایشیا کے لوگ امن اور آشتی سے اپنی زندگی گزار سکیں۔

متعلقہ عنوان :