یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب

آزادی کی قدر کرتے ہوئے نمایاں خدمات سرانجام دینے والے افراد کو مزید عزت و وقار دینا چاہیی:پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد

پیر 14 اگست 2017 18:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2017ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور قوم پرچم لہرایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا مادر وطن ہے ہمیں مکمل ذمہ داری کے ساتھ اپنے اپنے فرائض سرانجام دے کر اسے مزید مستحکم کرنے کی جدوجہد کرنا ہو گی، انہوں نے کہا کہ یہ بات ہمارے لئے باعث اعزاز ہے کہ پاکستان امت مسلمہ میں واحد ایٹمی طاقت ہونے کے ساتھ ساتھ متفق ثقافت، موسم اور ذہانت سے مالا مال ہے، انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس دولت کو ملک کی خوشحالی اور وقار کے لئے مثبت انداز سے استعمال کیا جائے، آزادی بہت بڑی نعمت ہے، ہم دیکھ سکتے ہیں کہ لوگوں کا دنیا کے مختلف خطوں میں غلامی میں بسر کیسا ہے، اس لئے ہمیں خدا کے لئے اس تحفے کی قدر کرتے ہوئے نمایاں خدمات سرانجام دینے والے افراد کو مزید عزت و وقار دینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ نوجوانسل نسل کو آگے بڑھا کر کردار ادا کرنا چاہیے جس کی عوام توقع کرتی ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں سری لنکا، صومالیہ، یمن اور فلسطین کے طالب علموں نے پاکستان کے ملی نغمے پیش کر کے پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا، واضح رہے کہ تقریب اسلام آباد میں کنونشن سنٹر سے منسلک تھی، تقریب میں ڈینز، فیکلٹی ممبران، ملازمین اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، یوم آزادی کے سلسلے میں جامعہ کو برقی قمقموں، بینرز اور جھنڈوں سے سجایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :