تعلیمی بورڈ بنوں نے امتحانات میں موبائل استعمال کرنے پر پابندی جیسے اقدامات لے کر عوام کا اعتماد بحال کیا ہے، جہانداد خان چیئرمین بجیکٹ ایسوسی ایشن

پیر 14 اگست 2017 18:39

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2017ء) سبجیکٹ سپیشلسٹ ایسوسی ایشن ضلع لکی مروت کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ تعلیمی بورڈ بنوں نے امتحانات میں موبائل استعمال کرنے پر پابندی،نقل کی روک تھام اور جعلی امیدواروں کے خلاف کاروائی جیسے تاریخی اقدامات لے کر امتحانی نظام پر عوام کا اعتماد بحال کیا ہے اور اس کا سہرا چیئرمین بورڈ جہانداد خان مروت اور ناظم امتحانات حیدر زمان وزیر کے سر ہے ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان اور جنرل سیکرٹری حبیب نواز نے میڈیا نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ امسال میٹر ک اور انٹر امتحانات میں میرٹ پر اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگانے اور نگران عملے پر کڑی نظر رکھنے کیلئے مانیٹرنگ ٹیموں کی تشکیل سے امتحانی نظام میں بہتری آئی بورڈ انتظامیہ کے جرا،ْت مندانہ فیصلوں سے بوٹی مافیا اور جعلی امیدواروں کی حوصلہ شکنی ہوئی انہوں نے کہا کہ یہی پالیسیاں جاری رکھی گئیں تو بنوں تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام شفاف امتحانی سسٹم کو مثال کے طور پر پیش کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :