پشاور ہائیکورٹ میں جشن آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد،چیف جسٹس نے پرچم کشائی کی

پیر 14 اگست 2017 19:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2017ء) یوم آزادی کے سلسلے میںملک کے دیگر حصوں کی طرح پشاور ہائی کورٹ پشاور میںبھی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس پشاور ہائی کور ٹ جسٹس یحیٰ آفریدی نے پشاور ہائی کورٹ میں 9بجے قومی پرچم لہرایا۔

(جاری ہے)

پرچم کشائی کی اس تقریب میں پشاور ہائی کورٹ کے ججز، سابق چیف جسٹسز اور ججز، ڈپٹی اٹارنی جنرل، بار ایسوسی ایشن کی عہدیداران و قانوندان،وکلاء ، افسران اور کورٹ کے عملہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران قومی جوش و جذبے اور حب الوطنی کے ساتھ ملک کی سلامتی ، ترقی وخوشحالی اور ملک کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی گئی اورقومی ترانہ پیش کیاگیاجبکہ پولیس کے چاک چوبند دستے نے سلامی دی اور شرکاء تقریب نے قومی آزادی کے حوالے سے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی ۔