Live Updates

بدلتے پاکستان کی22 کروڑ عوام کو یوم آزادی پر مبارک باد پیش کرتی ہوں,اس ملک میں ایک طاقت وار شخص کا احتساب ہوا ہے جس پر وزیراعظم اس قانون اور آئین کے تابع ہو ا ہے،پاکستان تحریک انصاف پاک فوج،

عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، نااہل لیگ نے کرپشن ،خاندانی سیاست اور بادشاہت کو جوڑا ہے جو مسلم لیگ کی نفی ہے، جو قائد اعظم کی مسلم لیگ تھی نااہل لیڈر اداروں پر خود کش حملے کرنے کی کوشش کرے گا تو تحریک انصاف ان کے ہر وار کا سامنا کرے گی تحریک انصاف کی مرکزی راہنما ا ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس

پیر 14 اگست 2017 19:30

بدلتے پاکستان کی22 کروڑ عوام کو یوم آزادی پر مبارک باد پیش کرتی ہوں,اس ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی راہنما اور سابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بدلتے ہوئے پاکستان کی بائیس کروڑ عوام کو یوم آزادی پر مبارک باد پیش کرتی ہوںاس ملک میں ایک طاقت وار شخص کا احتساب ہوا ہے جس پر وزیراعظم اس قانون اور آئین کے تابع ہو ا ہے ،قائد اعظم کے اس ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،پاکستان تحریک انصاف پاک فوج، عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے نااہل لیگ نے کرپشن ،خاندانی سیاست اور بادشاہت کو جوڑا ہے جو مسلم لیگ کی نفی ہے جو قائد اعظم کی مسلم لیگ تھی نااہل لیڈر اداروں پر خود کش حملے کرنے کی کوشش کرے گا تو پاکستان تحریک انصاف ان کے ہر وار کا سامنا کرے گی ۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنی رہائشی گاہ کوبے چک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج تجدید عہد کا دن ہے آج کے دن یہ عہد کرنا ہو گا کہ قانون ،آئین ، اور جمہوری روایات سب کے لئے یکساں ہونا چاہئے ۔جن نوجوانوں کی کاوشوں سے ملک آزاد ہوا آج کا پاکستان ان نوجوانوں کی طرف دیکھ رہا ہے محترمہ فاطمہ جنا ح کا کردار پاکستان کے لئے لازوال تھاآج خواتین کو وہی کردار اور جدوجہد کرنا ہو گی۔

پاکستا ن تحریک انصاف خواتین کو اس ملک میں نمایاں نمائندگی فراہم کر رہی ہے ترقی اور خوش حالی کے لئے خواتین کو اقتصادی طور پر مضبوط کرنا ہو گاہم عمران خان پر پورا اعتماد کرتے ہیں انکی قیادت میں نئے پاکستان کے لئے پوری قوم ساتھ ہے تمام سازشوں کو بے نقاب کر کے ملک دشمنوں کے چہرے قوم کے سامنے لائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف پاک فوج، عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے نااہل لیگ نے کرپشن ،خاندانی سیاست اور بادشاہت کو جوڑا ہے جو مسلم لیگ کی نفی ہے جو قائد اعظم کی مسلم لیگ تھی نااہل لیڈر اداروں پر خود کش حملے کرنے کی کوشش کرے گا تو پاکستان تحریک انصاف ان کے ہر وار کا سامنا کرے گی ابھی احتساب کا عمل شروع ہوا ہے جس نے ملک اور قوم کو نقصان پہنچایا سب قانون کے کٹہرے میں آئیں گے کوئی میڈیا ہاوس یا سیاسی جماعت قوم اور ملک کے خلاف کام کرے گی پاکستان تحریک انصاف اس کے بھر پور جواب دے گے مودی کے ساتھ گٹھ جوڑ قوم کے ارادوں کو پست نہیں کر سکتے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات